مردوں کی انتہائی حد 3لاکھ ریال اورخواتین کی ڈیڑھ لاکھ ریال مقررکی گئی ہے۔فائل فوٹو
مردوں کی انتہائی حد 3لاکھ ریال اورخواتین کی ڈیڑھ لاکھ ریال مقررکی گئی ہے۔فائل فوٹو

عمرہ زائرین کیلیے جامع انشورنس اسکیم کا اعلان

وزارت حج وعمرہ سعودی عرب نے عمرہ زائرین کیلیے جامع انشورنس اسکیم کا اعلان کردیا۔

مکہ اخبار کے مطابق اس اسکیم میں دو صورتوں میں عمرہ زائرین کو کلیم نہیں ملے گا، اگر سعودی عرب میں قیام کے دوران عمرہ انشورنس اسکیم ہولڈر کی طبی موت واقع ہوگئی یا مکمل مفلوج ہوگیا تو کسی بھی خسارے، نقصان،بالواسطہ یا بلا واسطہ ذمے داری کا کلیم نہیں دیا جائے گا۔

دوسری صورت یہ ہے کہ عمرہ انشورنس اسکیم ہولڈرنے کوئی ایسا کام کیا جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوگئی یاوہ مکمل طورپرمفلوج ہوگیا تب بھی اسے انشورنس اسکیم کے تحت کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ کوئی کلیم نہیں دیا جائے گا،اگر عمرہ انشورنس اسکیم ہولڈرکسی عام حادثے کا شکار ہوا تو ایسی صورت میں اسے معاوضہ دیا جائے گا۔

اخبار کے مطابق حادثاتی موت یا حادثاتی طور پر دائمی مکمل مفلوج ہوجانے یا کسی قدرتی آفت کی وجہ سے موت واقع ہوجانے پربھی کلیم ملے گا،قدرتی آفات یا حادثاتی وفات پر فی کس معاوضہ ایک لاکھ ریال یا عدالت کے فیصلے کے مطابق مقررہ رقم ہوگی۔

مردوں کی انتہائی حد 3لاکھ ریال اورخواتین کی ڈیڑھ لاکھ ریال مقررکی گئی ہے،متوفی کی باقیات اس کے وطن پہنچانا انشورنس اسکیم میں شامل ہے۔ اس پر زیادہ سے زیادہ لاگت 10ہزارریال فی کس برداشت کی جائے گی۔