نیپرا کے مطابق 15میں سے 12 اموات میں حیسکو قصور وار قرارپایاگیا۔فائل فوٹو
نیپرا کے مطابق 15میں سے 12 اموات میں حیسکو قصور وار قرارپایاگیا۔فائل فوٹو

 نیپرا نے کراچی کے شہریوں پر بجلی گرادی

نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک کیلیے بجلی ایک روپے چالیس پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی ۔

18 ارب روپے سے زائد کی رقم آئندہ نو ماہ میں صارفین سے وصول کی جائے گی۔بجلی کی قیمت میں اضافہ تین سالوں کی فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے جبکہ صارفین کو بلوں میں 15 ماہ کا ریلیف بھی ملے گا۔

کے الیکٹرک صارفین سے وصولی جنوری سے ستمبر 2020ءکے بلوں میں کی جائے گی۔ بلوں میں کمی کا ریلیف بھی جنوری سے ستمبر 2020ءکے بلوں میں دیا جائے گا۔

جنوری 2020ءکے بلوں میں کے الیکٹرک صارفین سے 1 روپے 66 پیسے، فروری میں 2 روپے 88 پیسے، مارچ میں ڈھائی روپے، اپریل 2 روپے 13 پیسے، مئی میں 2 روپے 37 پیسے، جون میں 1 روپے 98 پیسے، جولائی 1 روپے 16 پیسے، اگست 1 روپے 23 پیسے جبکہ ستمبر کے بلوں میں 1 روپے 47 پیسے فی یونٹ اضافے کی وصولی کی جائے گی۔

جنوری 2020ءکے بلوں میں 21 پیسے، فروری میں 1 روپے 76 پیسے جبکہ مارچ کے بلوں میں کے الیکٹرک صارفین کو 85 پیسے فی یونٹ کمی کا ریلیف ملے گا۔

اپریل 2020ءمیں 1 روپے 2 پیسے، مئی میں 93 پیسے اور جون کے بلوں میں ایک روپے 21 پیسے فی یونٹ کمی کا ریلیف دیا جائے گا۔ کے الیکٹراک کے صارفین کو اگست 2020ءکے بلوں میں صارفین کو3 پیسے فی یونٹ کمی کا ریلیف دیا جائے گا۔