لداخ پر چین کے ہاتھوں ہزیمت کے بعد مودی کی کووڈ پالیسی بھی ناکامی کا شکار ہوگئی۔فائل فوٹو
لداخ پر چین کے ہاتھوں ہزیمت کے بعد مودی کی کووڈ پالیسی بھی ناکامی کا شکار ہوگئی۔فائل فوٹو

مودی گردی نہیں چلے گی۔بھارت کی سڑکوں پرنعرے گونجنے لگے

بھارت میں متنازع شہریت بل کی منظوری کے بعد مظاہروں کا سلسلہ درازہو گیا۔

شہریت کا متنازع بل نا منظور،مودی گردی نہیں چلے گی،بھارت کی سڑکوں پرنعرے گونجنے لگے۔بق مودی سرکارکے غیرقانونی اقدامات کے بعد ممبئی، دہلی اورکولکتہ سمیت کئی شہروں میں ہزاروں افراد حکومت کے کالے قانون کے خلاف سڑکوں پرہیں اورمودی کو ہٹلر سے تشبیہ دی جا رہی ہے۔بھارت کے کئی شہروں میں اس وقت حالات بہت کشیدہ ہیں۔ نئی دہلی احتجاج میں مظاہرین نے وزیراعظم ہاس کی جانب مارچ کیا تھا۔

مظاہرین توڑ پھوڑکے الزامات سے بچنے کے لیے اپنے ہاتھ باندھ لیے تھے۔متنازع شہریت بل پر پورے بھارت میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ جس میں پولیس کی فائرنگ سے اب تک 27 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔بھارت کی معیشت کو 30 سال کے سب سے برے حالات کا سامنا ہے۔

بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی رپورٹ کے مطابق چین بھارت میں بڑی کاروائی کے لیے زیر زمین سرنگیں بھی تعمیر کر رہی ہے۔ چین لداخ کے سرحدی علاقوں پرفوجی تنصیبات قائم کر رہا ہے۔

چین بھارت کے خلاف بڑے پیمانے پرتیاریوں میں مصروف ہے۔ایسے میں بھارت کو اس بات کا خدشہ ہے بھارت میں جاری خراب صورتحال کا فائدہ پاکستان اور چین اٹھا سکتا ہے۔

اس حوالے سے بھی خفیہ ایجنسیوں نے اپنی رپورٹس بھی حکومت کو پیش کردی ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ خدشہ موجود ہے کہ پاک بھارت جنگ کی صورت میں چین لداخ کے ذریعے بھارتی فورسزکو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

اگربھارت کے خلاف پاکستان اور چین نے بیک وقت کارروائی کی تواس سے بھارتی فورسزکا بہت زیادہ نقصان ہو سکتا ہے۔اس رپورٹ کے بعد وزیراعظم نریندر مودی نے فوجی سربراہ جنرل بپن روات کو کہا ہے کہ وہ چین کی لبریشن آرمی کے ساتھ بریگیڈئیر کی سطح پر مذاکرات کرکے معاملے کا حل تلاش کریں۔