کرکوک میں واقع فوجی کیمپ میں پانچ ہزارسے زائد امریکی فوجی تعینات ہیں۔فائل فوٹو
کرکوک میں واقع فوجی کیمپ میں پانچ ہزارسے زائد امریکی فوجی تعینات ہیں۔فائل فوٹو

کرکوک میں امریکی فوجی کیمپ پر حملہ

عراق کے شہر” کرکوک “ میں راکٹ حملوں میں ایک امریکی شہری ہلاک ہو گیاہے جبکہ امریکی و عراقی درجنوں فوجی زخمی ہو گئے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کی جانب سے جاری کی جانے والی رپورٹس کے مطابق عراق کے تیل کے وسائل سے مالا مال شہر” کرکوک “ میں واقع فوجی کیمپ” کے ون “میں نامعلوم افراد کی جانب سے 20 سے زائد راکٹ داغے گئے جس کے باعث ہر طرف ہنگامہ برپا ہوگیا اورنتیجے میں امریکہ کا ایک ماہر تعمیرات ہلاک ہو گیا جبکہ امریکہ اورعراق کے متعدد فوجی زخمی ہو گئے ہیں جن میں کئی کی حالت بھی تشویشناک ہے ۔

عراقی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے راکٹ حملے کی تصدیق کردی گئی ہے اورمیڈیا کو معلومات فراہم کرتے ہوئے بتایا گیا کہ فوجی کیمپ پر20 کے قریب راکٹ اچانک داغے گئے جس کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

کرکوک میں واقع فوجی کیمپ میں پانچ ہزارسے زائد امریکی فوجی تعینات ہیں جوداعش کے خلاف کارروائی اور عراقی سیکیورٹی فورسز کو مدد فراہم کر رہے ہیں۔