الیکشن ٹربیونل نے سردارعبدالرحمن کھیتران اوراکبر آسکانی کے حلقوں میں دوبارہ پولنگ کا حکم دیدیا۔
الیکشن ٹربیونل میں سردارعبدالرحمن کھیتران اوراکبرآسکانی کیخلاف انتخابی عذرداریوں کی سماعت ہوئی،انتخابی عذرداریوں کی سماعت جسٹس نذیر احمد لانگوپر مشتمل الیکشن ٹربیونل نے کی ،الیکشن ٹربیونل نے سردارعبدالرحمن کھیتران،اکبر آسکانی کے حلقوں میں دوبارہ پولنگ کا حکم دیدیا۔
الیکشن ٹربیونل نے الیکشن کمیشن کودونوں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کرنے کا حکم جاری کردیا۔
یادر رہے کہ سردارعبدالرحمن کھیتران پی بی 8 بارکھان سے کامیاب ہوئے تھے جبکہ اکبرآسکانی نے پی بی 48 کیچ فور سے کامیابی حاصل کی تھی۔