آنے والا سال ہم سب کیلیے مہربان ہو گا۔فائل فوٹو
آنے والا سال ہم سب کیلیے مہربان ہو گا۔فائل فوٹو

سلمان تاثیر کے بیٹے شہبازکی اہلیہ نے علیحدگی کا اعلان کر دیا

سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر اور ان کی اہلیہ ماہین غنی کے درمیان طلاق ہو گئی ہے جس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پر نئے سال کی مبارک با د دیتے ہوئے کیا ۔

ماہین غنی نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ کہا جائے کہ گزشتہ دہائی ایک بھنور تھی تو یہ چھوٹی سی بات ہو گی ، یہ تبدیلی ، سیکھنے ، صدمے ، انتظار کے لمحوں اور زخموں کے بھرنے سے لے کر جادوئی لمحات کا وقت تھا ۔

ماہین نے اپنے پیغا م میں کہا کہ یہ دہائی شادی سے لے کر المناک نقصانات اور اغواءسے لے کر اذیت سمیت مختلف مراحل پر مشتمل تھی اوراب ماں بننے کے خوبصورت لمحات کے بعد طلاق کا مرحلہ آن پہنچا ہے ۔

https://www.facebook.com/MaheenTaseer/posts/10157928503225126

انہوں نے کہا کہ ان تمام مراحل سے گزرنے کے بعد اب میں مزید مضبوط ، خوش اور محفوظ بن کر ابھری ہوں ، یہ پہلی مرتبہ ہے جب میں کہہ سکتی ہوں کہ آج میں جوہوں اس پر مجھے فخر ہے اور عزت کا مطالبہ کر سکتی ہوں ، غم کے بغیر کوئی خوشی نہیں ، آپ کو ایک کو محسوس کرنے کیلiے دوسرے کا تجربہ کرنا پڑتا ہے، لیکن میں دعا کرتی ہوں کہ آئندہ مجھے اتنا بہادر ہونے کی ضرورت نہیں پڑے گی جتنا میں ہوئی تھی ۔

ان کا کہناتھا کہ امید ہے کہ آنے والا سال ہم سب کیلیے مہربان ہو گا اور ہم اپنے بچوں کیلیے اچھے رول ماڈل ثابت ہوں گے اور ایک دوسرے کے ساتھ حسن سلوک کریں گے ۔

شہباز تاثیر کی اہلیہ کا کہناتھا کہ امید ہے کہ نیا آنے والا سال 2020 ہم میں سے زہریلے پن کو ختم کر دے گا اور ہم جدوجہد کرتے رہیں گے ،ہم مہربان اور وفادار رہیں ، ابھی بہت زندگی باقی ہے ، نئی دہائی بہت بہت مبارک ہو۔

تقریباً پانچ سال شہباز تاثیر کی غیر موجودگی میں ان کی اہلیہ ماہین غنی  ثابت قدم رہیں اور بہادری سےیہ وقت گزارا اور سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے اپنے شوہر کی بحفاظت بازیابی کی دعاؤں کی التماس کیا کرتی تھیں۔