بھارت کے نئے آرمی چیف کی گیدڑ بھبھکیوں پر ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفورنے نئے بھارتی آرمی چیف کواپنا پہلادوٹوک پیغام دے دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر اپنے ذاتی اکائونٹ سے کیے گئے ٹویٹ میں میجر جنرل نے کہا ’ویلکم ٹو دا پارٹی ،ہم آپ سے بہتری کی امید کرتے ہیں کہ 27 فروری 2019کے تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے تعلقات میں بہتری لائیں گے۔
2020 پاکستان کا سال ہے اوراختتام کے آغاز کاسفر جاری رہے گااورہرجگہ نظرآئے گا۔‘انہوں نے کشمیر ازپاکستان اور پاکستان زندہ باد کے ہیش ٹیگز بھی استعمال کیے۔
واضح رہے کہ بھارت کے نئے آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل منوج مکند نروانے نے اپناعہدہ سنبھال لیا۔ سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل بپن راوت بھارت کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف بن گئے۔