نواز شریف کا بیانیہ عوام کو سمجھ آرہا ہے۔فائل فوٹو
نواز شریف کا بیانیہ عوام کو سمجھ آرہا ہے۔فائل فوٹو

سیلیکٹڈ حکومت سے ملک نہیں چل سکتا۔رانا ثنا اللہ

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ کسی کو چھوڑوں گا نہیں کے علاوہ حکومت کے پاس کوئی ایجنڈ نہیں ،ریڑھی لگانے والا اور فیکٹری کا مالک دونوں ہی مہنگائی سے پریشان ہیں،سیلیکٹڈ حکومت سے ملک نہیں چل سکتا،فوری انتخابات ہونے چاہئیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما راناثنا اللہ نے لاہورہائیکورٹ آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جولائی 2019 میں میرے خلاف بدترین مقدمہ درج کیا گیا،میں 6 ماہ جیل میں قید رہااوربارارکان میرے ساتھ کھڑے رہے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت کے پاس انتقامی کارروائیاں کرنے کے سوا کچھ نہیں،لیگی رہنما کاکہناتھا کہ کسی کو چھوڑوں گا نہیں کے علاوہ حکومت کے پاس کوئی ایجنڈ نہیں ،ریڑھی لگانے والا اور فیکٹری کا مالک دونوں ہی مہنگائی سے پریشان ہیں،سیلیکٹڈ حکومت سے ملک نہیں چل سکتا، فوری انتخابات ہونے چاہئیں۔