وفاقی حکومت نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق فیصلے پرعملدرآمد کیخلاف حکم امتناع کی درخواست دائرکردی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق 28 نومبر کے فیصلے پرعملدرآمد کیخلاف حکم امتناع کی سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی،حکومت کی جانب سے نظرثانی درخواست کے بعد 2متفرق درخواستیں بھی دائرکی گئی ہیں۔
،حکومت کی جانب سے حکم امتناع اورلارجربنچ کی استدعاالگ الگ درخواستوں میں کی گئی،ایک میں حکومت نے سپریم کورٹ سے28 نومبرکے فیصلے پرنظرثانی کیلیے 5رکنی لارجربنچ بنانے کی استدعاکی ہے۔
دوسری درخواست میں سپریم کورٹ سے عدالتی فیصلے پرعملدرآمد پر حکم امتناع بھی مانگ لیا،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ درخواست پرفیصلے تک 28نومبرکے حکم پرعملدرآمدمعطل کیاجائے۔