بجٹ سیشن میں شرکت اورعدالت میں پیشی پر حاضری کے سبب آصف زرداری کی طبیعت ناساز ہوئی۔فائل فوٹو
بجٹ سیشن میں شرکت اورعدالت میں پیشی پر حاضری کے سبب آصف زرداری کی طبیعت ناساز ہوئی۔فائل فوٹو

آصف زرداری کیخلاف ریفرنسزکی پیروی کرنے والا نیب پراسیکیوٹر مستعفی

سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف  مبینہ جعلی بینک اکائونٹس کیس میں دو ریفرنسزکی پیروی کرنے والے اسپیشل پراسیکیوٹر نیب مستعفی ہوگئے۔چیئرمین نیب نے استعفیٰ منظورکرلیا۔

سابق صدر کیخلاف دو ریفرنسز کی پیروی کرنے والے نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر مدثر نقوی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

اپنے استعفے میں مدثر نقوی کے کہا ہے کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر نیب کے ساتھ کام جاری نہیں رکھ سکتا۔

خیال رہے کہ مدثر نقوی جعلی اکاؤنٹس کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی 6 رکنی خصوصی پراسیکیوشن ٹیم کے رکن تھے۔سابق صدر آصف زرداری کے خلاف پارک لین اور منی لانڈرنگ ریفرنسزکی پیروی  مدثر نقوی کر رہے تھے۔