آئی ایم ایف سے 26 دسمبرکو45 کروڑ 24 لاکھ ڈالرکی قسط موصول ہوئی جس کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر18ارب ڈالرزکی سطح سے بڑھ گئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ آئی ایم ایف سے 26 دسمبرکو45 کروڑ 24 لاکھ ڈالرکی دوسری قسط وصول ہونے کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 18 ارب ڈالرزکی سطح سے بھی تجاوز کرگئے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مجموعی طور پر48 کروڑ62 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،اور27 دسمبرکو ختم ہونے والے ہفتے پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر18 ارب 8 کروڑ 14 لاکھ ڈالرزکی سطح پر رہے۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے علاوہ بائی لٹرل اور ملٹی لٹرل ذرائع سے بھی زرمبادلہ موصول ہوا اور مجموعی طور پر زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر58 کروڑ21 لاکھ ڈالرزاضافے کے بعد 11 ارب 48 کروڑ 94 لاکھ ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئے جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 9 کروڑ59 لاکھ ڈالرزکمی کے بعد 6 ارب 59 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز کی سطح پرہیں۔