میرا نام فہرست میں شامل تھا ، علم نہیں کس نے کاٹا۔فائل فوٹو
میرا نام فہرست میں شامل تھا ، علم نہیں کس نے کاٹا۔فائل فوٹو

سیاسی جماعتوں نے دانشمندی کا مظاہرہ کیا۔فردوس عاشق اعوان

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ملکی سرحدوں اور خطے کی صورتحال کشیدہ ہے، اس صورتحال میں سیاسی جماعتوں کو قومی مفاد مقدم رکھنا ہوگا، جمہوری عمل سے ہی قانون میں ترامیم کو منظور کیا جائے گا۔

اسلام ااباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ آئین ملکی دفاع کی ذمے داری وزیراعظم کو دیتا ہے، قانون میں سقم موجود تھا جسے پارلیمنٹ دور کر رہی ہے، تمام سیاسی جماعتوں نے معاملے پر دانشمندی کا مظاہرہ کیا۔ امید ہے دیگر معاملات پر بھی پارلیمنٹ سے یکجہتی کی آوازاٹھے گی۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں سیاسی درجہ حرارت کم کرنا ہو گا، ووٹ کو عزت عمل سے دینی ہے الفاظ سے نہیں، سیاسی جماعتوں کو قومی مفاد کی خاطر یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہیے، حکومت عوامی مسائل حل کرنے کیلیے سنجیدہ ہے۔