وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہاہے کہ بھائی چارے کےخلاف سوچنے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں،غیر ریاستی عناصر ملک میں بھائی چارے کی فضا کو خراب کرناچاہتے ہیں،بھائی چارے کےخلاف کام کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں اقلیتوں سمیت سب کا محبت و بھائی چارے سے رہنا دنیا کیلیے مثال ہے،بھائی چارے کےخلاف سوچنے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں۔
انہوں نے کہا کہ غیر ریاستی عناصر ملک میں بھائی چارے کی فضا کو خراب کرناچاہتے ہیں،بھائی چارے کےخلاف کام کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے،عوام کی خدمت میں رخنہ ڈالنے والوں سے بھی سختی سے نمٹیں گے۔
وفاقی وزیراعجاز شاہ کامزید کہناتھا کہ ملک دشمن عناصر کسی نہ کسی سازش میں مصروف رہتے ہیں،ہم اقلیتی برادری کے ساتھ کھڑے ہیں۔