ایران کی جانب سے امریکی فوجی اڈے پرمیزائلوں کی بارش کے بعداب عراقی ملیشیاپاپولر موبلائزیشن یونٹ بھی میدان آگئی۔اس تنظیم کے ڈپٹی کمانڈرابومہدی المہندس بھی ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے ساتھ امریکی ڈرون حملے کا نشانہ بنے تھے۔
نجی ٹی وی کے مطابق الحشد الشعبی کے نام سے معروف تنظیم نے کہا ہے کہ ایران نے اپنے جنرل کا بدلہ لے لیا،اب ہماری باری ہے اوروہ بھی ایران ہی کی طرح امریکا کیخلاف بھرپورکارروائی کریں گے۔تنظیم کا کہنا ہے کہ اس نے امریکا کیخلاف انتہائی خطرناک آپریشن شروع کردیا ہے۔
واضح رہے کہ ایران نے ایران نے امریکا سے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینے کیلیے عراق میں موجود اس کے فوجی اڈوں پرمیزائلوں کی بارش کردی ہے جس میں ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کے مطابق اسی امریکی مارے گئے ہیں۔
اس وقت صورتحال انتہائی کشیدہ ہے،ایران نے مزید کسی بھی کارروائی پرزیادہ بڑے حملوں کی دھمکی دے رکھی ہے،جبکہ امریکی مفادات کے ساتھ ساتھ اسرائیل اور دبئی پرحملوں کابھی عندیہ دیاہے۔