سیکریٹری محکمہ انسانی حقوق سندھ بدرجمیل میندھرو گھر سے آفس جاتے ہوئے پراسرارطور پرلاپتہ ہوگئے، اس حوالے سے بدرجمیل کی اہلیہ نے پولیس کو آگاہ کردیا۔
یادرہے کہ چندروزپہلے اینٹی کرپشن نےبدرجمیل میندھرو، روشن شیخ، اور ظہیرعباس کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا جبکہ فرنٹ مین ظہیر عباس نے گرفتاری کے بعد اہم انکشافات کیے تھے، بدرجمیل کو علم ہوگیا تھا کہ اب مزید مقدمات بھی تیار ہورہے ہیں۔
ملزم کے پراسرار طورپرلاپتہ ہوجانے کے بعد اینٹی کرپشن حکام نے اپنا موقف دیتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے بدرجمیل کو گرفتار نہیں کیا، بدرجمیل پرکروڑوں روپے کی بدعنوانی کاالزام ہے۔
واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ نےایس ایس پی ایسٹ اورساؤتھ سے تفصیلات طلب کرلی ہیں اور تینوں زونز کے ڈی آئی جیزکو حکم دیا ہے کہ تمام اقدامات کے حوالے سے فی الفورآگاہ کیا جائے۔