بھارت میں شہریت ترمیمی قانون کیخلاف ظلم و جبر کے باوجود مظاہرے رکنے کا نام نہیں لے رہے تودوسری جانب بھارت کے صوبہ تلنگانہ کے ضلع عادل آباد کے شہر بھینسہ میں حالات انتہائی کشیدہ ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق عادل آباد کے مسلم اقلیتی علاقہ میں انتہا پسند ہندئوں نے قتل و خون کا بازار گرم کر رکھا ہے۔علاقے میں مسلمان کسی اجتماع میں شریک تھے کہ ہندو انتہا پسندوں نے موقع کا فائدہ اٹھا کرمسجد پردھاوا بول دیا۔
انتہا پسند ہندئوں نے مسجد پرپتھرائو کیا اورموذن کو تشدد کا نشانہ بنایااور مسلمانوں کے گھروں کو جلا دیاگیاجس میں تقریباً 35 گھروں کے جلنے کی خبرآئی ہےجبکہ 11افراد زخمی ہوئے۔
ادھر مغربی بنگال میں بی جے پی کے صدر اور رکن اسمبلی دلیپ گھوش نے ریلی سے خطاب میں کہا ہے کہ جن ریاستوں میں ان کی جماعت بی جے پی کی حکومت ہے وہاں شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج کے دوران سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو گولیاں ماری گئیں۔