امریکی معاون نائب وزیرخارجہ ایلس ویلز آج پاکستان آئیں گی،ایلس ویلز سینئر پاکستانی حکام سے ملاقاتیں کریں گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی معاون نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز آج پاکستان پہنچیں گی،امریکی محکمہ خارجہ کاکہنا ہے کہ ایلس ویلز22جنوری تک پاکستان کے دورے پررہیں گی، ایلس ویلزسینئر پاکستانی حکام سے ملاقاتیں کریں گی.
ملاقاتوں میں دوطرفہ اموراورعلاقائی صورت حال پربات چیت کی جائے گی۔امریکی محکمہ خارجہ کامزید کہناتھا کہ ایلس ویلزسول سوسائٹی کے نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گی۔