برطانیہ نے پاکستان کو محفوظ ملک قرار دیدیا

سیکیورٹی میں بہتری پاکستان کی سخت محنت کا نتیجہ ہے۔برطانوی ہائی کمشنر

               
January 24, 2020 · اہم خبریں, قومی
پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال بہتر ہوگئی ہے۔فائل فوٹو

پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال بہتر ہوگئی ہے۔فائل فوٹو

برطانیہ نے پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال کو بہتر بتاتے ہوئے اپنی ٹریول ایڈ وائزری تبدیل کردی، برطانوی شہریوں کے لیے شمالی علاقوں کا سفر محفوظ قرار دے دیا۔

برطانوی ہائی کمشنرکرسٹن ٹرنرکا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال بہتر ہوگئی ہے۔ویڈیو پیغام میں برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی میں بہتری پاکستان کی سخت محنت کا نتیجہ ہے۔

برطانیہ نے اپنے شہریوں کے لیے شمالی علاقوں کا سفر محفوظ قرار دے دیا ہے۔ برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان کے شمالی علاقوں میں برطانوی شہری محفوظ سفرکرسکتےہیں۔