خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن اورحکومت کے درمیان تنازع شدت اختیارکرگیا۔
خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن اورحکومت کے درمیان تنازع شدت اختیارکرگیا جہاں تیسرا اجلاس بھی شورشرابے کی نذرہوگیا۔ اپوزیشن نے ترقیاتی کاموں میں نظراندازکرنے پرچیف سیکریٹری، سیکریٹری فنانس اورڈپٹی کمشنرزکے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائرکرنے کا فیصلہ کرلیا۔
خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن نے احتجاج کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اسپیکرکے ڈائس کے سامنے جمع ہوکر شور شرابہ کیا۔
اسپیکرکی جانب سے باربارخاموش رہنے کی ہدایت کی گئی لیکن اپوزیشن کے احتجاج میں اسپیکرنے ایجنڈے کا آگے بڑھایا اور تین ترمیمی بل منظورکرلیے حکومت نے اپوزیشن سے مشروط مذاکرات کی پیشکش کی ہے۔
وزیراطلاعات کا کہنا ہے کہ جب تک اپوزیشن اسپیکرسے معافی نہیں مانگے گی مذاکرات نہیں کیے جائیں گے جبکہ اپوزیشن بھی اپنے فیصلے پر ڈٹ گئی۔
اپوزیشن لیڈراکرم خان درانی نے کہا کہ اسپیکرجب تک ہمارے چیمبرآکر معافی نہیں مانگیں گے یہ احتجاج جاری رہے گا۔ ترقیاتی کاموں میں نظراندازکرنے پر چیف سیکریٹری، سیکریٹری فنانس اور ڈپٹی کمنشرزکے خلاف توہین عدالت کی درخواست دیں گے۔