امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دوروزہ دورے پربھارت  میں موجود ہیں۔فائل فوٹو
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دوروزہ دورے پربھارت  میں موجود ہیں۔فائل فوٹو

امریکی صدر پاکستان نہیں آئیں گے۔ترجمان دفتر خارجہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ بھارت کے موقع پرسوشل میڈیا پر کچھ ایسی افواہیں گردش کررہی ہیں جن میں دعویٰ کیاجارہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ پاکستان بھی آئیں گے تاہم پاکستانی وزارت خارجہ نے ایسی تمام خبروں کی تردید کردی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے اپنے بیان میں تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کے دورہ بھارت کے دوران پاکستان آنے کا کوئی امکان نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان امریکا اورافغان طالبان میں امن معاہدے پر دستخطوں کے اعلان کا خیرمقدم کرتاہے۔ امید ہے امن معاہدے پر دستخط کے بعد افغان دھڑوں کے درمیان مذاکرات کی راہ ہموار ہوگی۔ترجمان نے کہا ہے کہ امید کرتے ہیں کہ امن معاہدے کے بعد افغانستان میں امن واستحکام بحال ہوگا۔

یاد رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دوروزہ دورے پربھارت  میں موجود ہیں۔