7 ووٹرز نے یوسف رضا گیلانی کے نام کے اوپر مہر لگائی جس کی وجہ سے یہ ووٹ مسترد ہوئے
7 ووٹرز نے یوسف رضا گیلانی کے نام کے اوپر مہر لگائی جس کی وجہ سے یہ ووٹ مسترد ہوئے

فواد چوہدری کا بیان پنجاب حکومت کے خلاف ہے۔طلال چوہدری

مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہاہے کہ فواد چوہدری کا بیان پنجاب حکومت کے خلاف ہے،فوادچوہدری نے پنجاب حکومت اورڈاکٹرزکوجھوٹا قراردیا،پنجاب حکومت کیخلاف بیان فوادچوہدری کی رخصتی کی نشاندہی ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ فواد چوہدری کا بیان پنجاب حکومت کے خلاف ہے،فوادچوہدری نے پنجاب حکومت اورڈاکٹرزکوجھوٹا قراردیا۔

ان کا کہناتھا کہ فوادچودھری نوازشریف کے کندھے پر رکھ کر بندوق نہ چلائیں ،طریقہ کارکے مطابق نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس جمع کرائیں۔

ان کا کہناتھا کہ فوادچوہدری پنجاب حکومت سے ذاتی حساب برابرکرناچاہتے ہیں،ایسے بیانات دے کران کا وزیراعلیٰ پنجاب بننے کا ارمان پورا نہیں ہوگا،پنجاب حکومت کیخلاف بیان فواد چوہدری کی رخصتی کی نشاندہی ہے۔