مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ نے کہاہے کہ چورحکومت کے چور،جھوٹے وزیرایک دوسرے کو چور،جھوٹا اورفراڈ قراردے رہے ہیں ،یاسمین راشد نے فردوس باجی کو جھوٹی قراردیدیا۔
مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران نیازی کی طرح ان کے ترجمان بھی سکہ بند جھوٹے ،فنکار اورجعلساز ہیں ،رانا ثنااللہ نے آٹا ،چینی ،گندم اورادویہ چور وزیروں کو جیلوں میں ڈالنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جیلوں میں انہیں بندکرائیں جنہوں نے عوام کے پیسے سے خریدی گئی بسیں چوری کیں۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف قانونی حکم پر قانونی تقاضے پورے کرکے بیرون ملک علاج کیلیے گئے ہیں،نوازشریف کی صحت پر سیاست کے بجائے معیشت، ملک وقوم کی صحت پر توجہ دیں، نوازشریف انشااللہ صحت مند ہونے پرعوام میں واپس آئیں گے،انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کو جتنی مرضی تکلیف ہو نوازشریف کی صحت پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔