عبدالمجید چند روز قبل ہی بنگلا دیش واپس آیا تھا، مخبری پر پکڑا گیا۔فائل فوٹو
عبدالمجید چند روز قبل ہی بنگلا دیش واپس آیا تھا، مخبری پر پکڑا گیا۔فائل فوٹو

شیخ مجیب الرحمن کے قتل میں ملوث سابق فوجی کو پھانسی دیدی گئی

بنگلہ دیش کے بانی شیخ مجیب الرحمن کے قتل میں ملوث ایک سابق فوجی کیپٹن عبدالماجد کو سزا سنائے جانے کے 25؍ سال کے بعد پھانسی دیدی گئی۔

یادر ہے کہ بنگلا دیش کے بانی شیخ مجیب الرحمن کے قتل میں ملوث مفرور بنگلا دیشی فوجی کیپٹن کو 25 سال بعد گرفتار کیا گیا، جس کے بعد اس کی سزائے موت پر عمل درآمد کی تیاریاں شروع کر دی گئی تھیں۔

شیخ مجیب الرحمن کے قتل کے جرم میں عبدالمجید کو دیگر فوجی افسران کے ہمراہ موت کی سزا سنائی گئی تھی، تاہم وہ فرار ہو کر بھارت چلا گیا تھا۔

عبدالمجید چند روز قبل ہی بنگلا دیش واپس آیا تھا اور مخبری پر پکڑا گیا، شیخ مجیب الرحمان کے قتل کے الزام میں اس کے دیگر ساتھیوں کی سزائے موت پرعمل درآمد ہو چکا ہے۔

بنگلا دیشی وزیرِ انصاف کا کہنا تھا کہ مفرورکیپٹن عبدالمجید کی سزائے موت پرعمل درآمد کی تیاریاں شروع کر دی گئی تھی اوراب عمل درآمد کردیاگیا۔اس سے قبل بنگلا دیشی کے وزیرِ انصاف کا یہ بھی کہنا تھا کہ مفرور کیپٹن بنگلا دیشی صدر عبدالحمید سے رحم کی اپیل کر سکتا ہے۔