کرونا وائرس سے بچنے کیلیے اور پھیلائو کوروکنے کے لیے دنیا کے کئی ممالک میں لاک ڈاون ہے
نائیجیریا میں بھی لاک ڈائون نافذ ہے لیکن لوگوں نے اس سختی پرعمل نہیں کیا تو پولیس نے ان پر گولیاں برسا دیں جس کے نتیجے میں 18 افراد مارے گئے ۔
نائیجیریا میں لوگوں کے مرنے کی یہ تعداد کورونا وائرس سے ہوئی اموات سے کہیں زیادہ ہے یہاں کورونا سے اب تک صرف 13 افرادہلاک ہوئے ہیں۔
ایک رپورٹ میں حقوق انسانی کمیشن نے کہا کہ اسے نائیجریا کی 36 ریاستوں میں سے 24 میں سیکیورٹی فورسیز کی جانب سےانسانی کی خلاف ورزی کے واقعات کی 105 شکایتیں ملی ہیں۔
PRESS RELEASE
ENFORCEMENT OF RESTRICTION ORDERS: IGP CAUTIONS AGAINST TRAMPLING ON CITIZENS’ RIGHTS
– Orders tight security around vulnerable targetsThe Inspector General of Police, IGP M.A Adamu, NPM, mni has cautioned officers and men of the @PoliceNG currently deployed
— Nigeria Police Force (@PoliceNG) April 2, 2020
حکومت کا کہنا ہے کہ اب تک پولیس کی کارروائی میں صرف 12 لوگوں کی موت ہوئی ہے نائیجریا میں پچھلے 30 مارچ سے لاک ڈاون نافذ ہے۔
نائیجیریا میں اب تک کورونا وائرس کے 407 معاملے سامنے آئے ہیں۔ جبکہ وہاں کورونا سے 12 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ اندیشہ جتایا جا رہا ہے کہ یہاں تیزی سے کورونا پھیل سکتا ہے۔