عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں 2 لاکھ 12 ہزار سےزائد افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ31 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔
دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد میں سے 9 لاکھ 50 ہزارسے زائد صحت یاب ہو چکے۔
امریکہ میں کورنا وائرس سے مزید 777 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد امریکہ میں اموات کی تعداد 56 ہزار سے تجاوزکرگئی۔
امریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 10 لاکھ 10 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 38 ہزار 990 ہے۔
اسپین میں بھی گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 301 افراد کی اموات کے بعد اب تک ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 23 ہزار822 سے تجاوزکرگئی اور متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 32 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔
اٹلی میں کورونا وائرس نے مزید 333 افراد کی جان لے لی جہاں اب تک ہونے والی اموات 26 ہزار900 سے زائد ہو گئیں۔
فرانس میں بھی کورونا نے مزید 437 افراد کی جان لے لی۔ فرانس میں مرنے والوں کی تعداد 23 ہزار 200 سے بڑھ گئیں اور متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 65 ہزار سے تجاوزکرگئی۔
جرمنی میں بھی کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 85 افراد جان کی بازی ہار گئے اور اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 6 ہزار60 سے بڑھ گئی۔
برطانیہ میں کورونا سے مزید 360 افراد کی موت کے بعد اب تک مرنے والوں کی تعداد 21 ہزار 90 سے تجاوز کر گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 57 ہزار سے زائد ہے۔
روس کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار411 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد مریضوں کی تعداد 93 ہزار 558 ہوگئی ہے جب کہ ہلاکتوں کی کل تعداد 73 ہوچکی ہے۔
برازیل میں بھی کورونا کی تباہ کاریوں میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا ہے جہاں ایک ہی دن میں ہزارکے قریب کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرین کی کل تعداد 67 ہزار446 تک پہنچ گئی ہے جب کہ مزید 60 مریض ہلاک ہونے کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 4 ہزار 603 ہوگئی ہے۔
میکسیکو میں بھی مہلک کورونا کے 852 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جہاں اب مجموعی تعداد 15 ہزار 529 ہوگئی ہے جب کہ مزید 83 ہلاکتوں کے بعد 1 ہزار 434 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔
ترکی میں بھی کورونا کے وار جاری ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 95 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 2 ہزار900 سے تجاوزکرگئی۔
ایران میں کورونا سے اب تک 92 ہزار584 افراد متاثر ہوئے اور ہلاکتوں کی تعداد 5 ہزار877 سے بڑھ گئی ہے۔