صحت ہے تو ہی ملکی معیشت بھی بہتر ہوگی۔فائل فوٹو
صحت ہے تو ہی ملکی معیشت بھی بہتر ہوگی۔فائل فوٹو

کورونا وائرس کا جلد خاتمہ ممکن نہیں۔ڈبلیو ایچ او

کورونا وائرس کا جلد خاتمہ ممکن نہیں، اس کی دوسری اور تیسری لہر بھی آ سکتی ہے۔ برطانوی ڈاکٹروں کے بعد عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بھی خبردارکردیا۔

ڈبلیوایچ او یورپ کے سربراہ ڈاکٹر ہینس کلوگ نے کہا ہے کہ دنیا ابھی کورونا سے نجات سے بہت دور ہے۔ جب تک ویکسین تیار نہیں ہو جاتی، اس وبا کا خاتمہ ممکن نہیں۔

ڈاکٹر ہینس کلوگ نے کہا کہ یورپ میں کورونا کیسز میں کمی کے باوجود پورا خطہ اب بھی شدید خطرے میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وبا نے ثابت کیا ہے کہ انسانی صحت کسی بھی چیز سے زیادہ قیمتی ہے۔ صحت ہے تو ہی ملکی معیشت بھی بہتر ہوگی اور ملکی سلامتی بھی۔ پوری دنیا کو اب سب سے زیادہ صحت کے شعبے پر سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے۔