لاہور، راولپنڈی،گوجرانوالہ، ملتان، فیصل آباد اور سرگودھا میں تمام تعلیمی ادارے، پارکس، ان ڈور شادی ہال، مزارات، میلوں اور کھیلوں کی سرگرمیوں پر پابندی، مارکیٹس شام 6 بجے بند کر دی جائیں گی
لاہور، راولپنڈی،گوجرانوالہ، ملتان، فیصل آباد اور سرگودھا میں تمام تعلیمی ادارے، پارکس، ان ڈور شادی ہال، مزارات، میلوں اور کھیلوں کی سرگرمیوں پر پابندی، مارکیٹس شام 6 بجے بند کر دی جائیں گی

پاکستان میں کرونا کیسز35 ہزار101سے تجاوز کرگئے

لاک ڈاﺅن کھلنے کے بعد گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک روز میں سب سے زیادہ 2255 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد تعداد 35 ہزار101 پر جا پہنچی ہے ۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11 ہزار 848 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں مزید 2255 کورونا کیسز کی تصدیق ہو گئی ہے، آج مزید 16 افراد وائرس کے باعث انتقال کرگئے جس کے بعد اموات 753 ہو گئی ہیں ۔

کورونا وائر س کے سب سے زیادہ کیسز پنجاب میں رپورٹ ہوئے ہیں جہاں تعداد 13 ہزار259 ہو گئی ہے جن میں سے 4 ہزار531 صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو لوٹ گئے ہیں جبکہ 214 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔

پنجاب کے بعد سندھ میں 13 ہزار341 افراد میں وائرس کی شناخت ہوئی جن میں سے 2229 صحت یاب ہوئے جبکہ 234 افراد وائرس کے باعث انتقال کر گئے ۔

خیبر پختونخوا میں بھی ٹیسٹنگ کا سلسلہ جاری ہے جہاں اب تک پانچ ہزار21 افراد میں وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جن میں سے 267 انتقال کرگئے ہیں جبکہ 1305 افراد ٹھیک ہونے کے بعد گھروں کو لوٹ گئے ہیں ۔

بلوچستان میں بھی وائرس تیزی سے پھیلتا ہوا دکھائی دے رہا ہے ، بلوچستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2158 ہو گئی ہے جن میں سے 256 صحت یاب ہو کرگھروں کو چلے گئے ہیں جبکہ 27 افراد موت کے آگے زندگی کی بازی ہار گئے ۔

اسلام آباد میں کیسز کی تعداد 759 ہو گئی ہے جن میں سے 92 صھت یاب ہوئے ہیں اور6 دنیا سے رخصت ہوئے ،گلگت بلتستان میں 475 افراد وائرس سے متاثر ہوئے جن میں سے 331 صحت یاب ہوئے ہیں اور4 افراد کی موت ہوئی۔

آزاد کشمیر میں فی الحال وائرس پر قابو دکھائی دیتا ہے کیونکہ اب تک 88 کیس سامنے آئے جن میں سے 68 صحت یاب ہو چکے ہیں ۔