دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 46 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ اموات کی تعداد3 لاکھ سے5ہزارسے تجاوزکرگئی۔17 لاکھ 30ہزار سے زائد افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔
عالمگیر وبا کے باعث اس وقت سب سے زیادہ ہلاکتیں امریکا میں ہوئی ہیں جہاں اب تک 88 ہزارکے قریب افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 14لاکھ 57 ہزار سے زیادہ افراد متاثر ہو چکے ہیں۔
امریکا میں گزشتہ ہفتے مزید 30 لاکھ افراد نے بے روزگاری الاؤنس کے لیے درخواستیں جمع کروائیں جس کے بعد کورونا لاک ڈاؤن کے باعث بے روزگار ہونے والے افراد کی تعداد 3 کروڑ 60 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔
روس دنیا میں زیادہ کیسزکے اعتبار سے تیسرے نمبرپرآ گیا ہے جہاں 2 لاکھ 62 ہزار843 افراد اب تک متاثر اور2 ہزار418 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
دنیا میں امریکا کے بعد سب سے زیادہ اموات برطانیہ میں ہیں جہاں 33 ہزار614 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اٹلی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 31 ہزار 368 ہے۔
عالمی وبا سے فرانس اور اسپین میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد تقریباً برابر ہے،اسپین میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 72 ہزار646 سے زائد ہو گئی ہے۔اس طرح جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 27 ہزار321 سے بڑھ گئی ہے۔
فرانس میں ایک لاکھ 78 ہزار سے زائد افراد اب تک کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 27 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔
جرمنی میں بھی کورونا کے باعث اموات کا سلسلہ جاری ہے۔ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق اب تک سات ہزار928 سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔ کورونا سے متاثرہ افراد کی کل تعداد ایک لاکھ 75 ہزار سے تجاوزکرگئی ہے۔
برازیل میں بھی کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 14 ہزار تک پہنچ گئی ہےجبکہ متاثرہ افراد کی تعداد203,165 سے تجاوزکرچکی ہے۔
ترکی میں مہلک وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار سے تجاوزکرگئی ہے اورایک لاکھ 44 ہزار سے زیادہ افراد متاثر ہو چکے ہیں۔
ایران میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد چھ ہزار854 سے بڑھ گئی ہے۔ ایران میں اب تک ایک لاکھ 14 ہزار533 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔
بھارت میں بھی کرونا کیسزمیں تیزی سے اضافہ ہو رہاہے،اب تک2,651 افراد زندگی سے ہاتھ دھو چکے ہیں جبکہ82,264 سے زائد افراد متاثر ہیں۔