شہریوں کی مشکلات کا فوری ازالہ کیا جائے ۔فائل فوٹو
شہریوں کی مشکلات کا فوری ازالہ کیا جائے ۔فائل فوٹو

گورنر سندھ نے کورونا ریلیف آرڈیننس کی منظوری دیدی

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سندھ کورونا ریلیف آرڈیننس کی منظوری دیدی۔

گورنر سندھ کی منظوری کے بعد سندھ کورونا وائرس ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس فوری طورپرنافذ العمل ہو گا۔آرڈیننس کےتحت کورونا وائرس سے متاثرہ طبقات کو سماجی معاشی ریلیف مل سکے گا۔

اس سے قبل گورنر سندھ نے سندھ ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس پراعتراض عائد کیا تھا جس پر سندھ حکومت نے ان کے اعتراضات دورکرکے آرڈیننس دوبارہ منظوری کے لیے گورنر سندھ کو بھیجا تھا۔

گورنر سندھ کا اعتراض تھا کہ گیس اور بجلی کا معاملہ وفاقی حکومت کے دائرہ کار میں آتا ہے۔

سندھ حکومت نے گورنر عمران اسماعیل کے اعتراض پر گیس اور بجلی کی رعایت کا معاملہ آرڈیننس سے خارج کر دیا تھا۔