مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ لوگ کورونا سے ہی نہیں بلکہ بےمثال مجرمانہ غفلت اور نااہلی کی وجہ سےجانیں گنوا رہے ہیں۔
(ن) لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کورونا وائرس کے حوالے سے خبروں کی پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ لوگ کورونا سے ہی نہیں بلکہ بےمثال مجرمانہ غفلت اورنااہلی کی وجہ سےجانیں گنوارہے ہیں اور ایسے وقت میں بھی حکومت ابھی تک نوازشریف کے خوف سے باہرنہیں نکلی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نوازشریف سنڈروم کےلاعلاج مرض میں مبتلا ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف نےڈاکٹرزکی سخت ہدایات کےمطابق واک کی، اس وقت حکومتی وزرا کی تنقید ظاہرکرتی ہے کہ ان کی ترجیحات عوام کی خدمت نہیں کچھ اور ہے، حکومت نوازشریف کی بات کرکےجاری بحران سےتوجہ ہٹانےکی کوشش کررہی ہے، حکمران عوام کی خدمت کریں یاپھرکسی اورکوکرنےدیں۔