ملک بھر میں آج کورونا سے مزید 70 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1644 ہوگئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 77837 تک پہنچ گئی ہے۔
اب تک سندھ میں 526 اور پنجاب میں کورونا سے 540 افراد انتقال کرچکے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 482 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 49، اسلام آباد 30 ، گلگت بلتستان میں 11 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 6 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
آج بروز منگل ملک بھر سے اب تک کورونا کے مزید 3490 کیسزاور70 ہلاکتیں سامنے آچکی ہیں جن میں پنجاب سے 1610 کیسز 43 ہلاکتیں، سندھ 1439 کیسز 23 ہلاکتیں، بلوچستان 121 کیسز 2 ہلاکتیں، اسلام آباد 304 کیسز 2 ہلاکتیں اورآزاد کشمیر سے 16 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
سندھ سے آج کورونا کے مزید 1439 کیسز اور 23 اموات سامنے آئیں جس کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کی۔
وزیراعلیٰ کے مطابق صوبے میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 31086 ہوگئی ہے جب کہ اموات 526 تک جا پہنچی ہیں۔
مراد علی شاہ نے بتایا کہ آج 953 مزید مریض صحتیاب ہوئے ہیں جس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 15538 ہوگئی ہے۔
آج پنجاب سے کورونا کے مزید 1610 کیسز اور43 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق پی ڈی ایم اے نے کی۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق صوبے میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 27850 اور ہلاکتیں 540 ہوگئی ہیں۔صوبے میں اب تک کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 7116ہے۔
بلوچستان حکومت کی جانب سے منگل کوجاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں مزید 121 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد صوبے میں تصدیق شدہ کورونا مریضوں کی تعداد 4514ہو گئی ہے۔
اس کے علاوہ صوبے میں 2 ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں جس کے بعد اموات کی تعداد 49 ہوگئی۔بلوچستان میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1565 ہوگئی ہے۔
وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا وائرس کے مزید 304 کیسز اور 2 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔
پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 2893ہوگئی ہے جب کہ اموات 30 ہو چکی ہیں۔اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 169 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔
خیبر پختونخوا میں پیر کو مزید 9 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہوگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 482 تک جا پہنچی ہے۔
صوبائی محکمہ صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 458 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 10485 ہوگئی۔صوبے میں اب تک 2973 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا وائرس کے مزید 304 کیسزاور2 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پرکی گئی ہے۔
پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 2893ہوگئی ہے جب کہ اموات 30 ہو چکی ہیں۔اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 169 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔
آزاد کشمیر میں بھی آج کورونا کے مزید 16کیسز سامنے آئے ہیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔
حکومتی اعدادو شمار کے مطابق علاقے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 271 ہوگئی ہے جب کہ علاقے میں اب تک وائرس سے 6 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے اب تک 170 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
گلگت بلتستان میں پیرکو مزید 27 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 738 ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت گلگت بلتستان کے مطابق کورونا سے اب تک 11 ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ صحت یاب مریضوں کی تعداد 527 ہے۔