نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران شیر شاہ سوری مسجد میں زور دار دھماکہ ہوا۔فائل فوٹو
نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران شیر شاہ سوری مسجد میں زور دار دھماکہ ہوا۔فائل فوٹو

کابل۔مسجد میں دھماکہ۔ امام مسجد سمیت4 جاں بحق ہوگئے

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک مسجد میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں امام مسجد سمیت متعدد افراد جاں بحق ہوگئے۔

نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران شیر شاہ سوری مسجد میں زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں امام مسجد عزیز اللہ مفلح سمیت 4 نمازی جاں بحق ہوگئے۔

دھماکے میں متعدد نمازی شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔افغان وزارت داخلہ کے ترجمان طارق آریان کے مطابق پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

مسجد میں ہونے والے دھماکے کی تاحال کسی گروپ کی جانب سے ذمے داری قبول نہیں کی گئی تاہم رواں ماہ کے شروع میں صوبہ ننگر ہارکی ایک مسجد پر حملہ ہوا تھا جس کی ذمy داری داعش نے قبول کی تھی۔