آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے انکار پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے وزارت خزانہ اور نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی سے رپورٹ طلب کرلی
آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے انکار پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے وزارت خزانہ اور نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی سے رپورٹ طلب کرلی

دنیا میں کرونا سے متاثرہ افراد80 لاکھ سے تجاوز

دنیا بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 4 لاکھ 36 ہزار سے تجاوزکرگئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 80 لاکھ 61 ہزار سے تجاوزکرگئی۔

کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعد 42 لاکھ  سے زائد ہوگئی ہے۔ دنیا بھرمیں کورونا سے متاثرہ 54 ہزار461 افراد کی حالت تشویشناک جبکہ 33 لاکھ  90 افراد کی حالت تسلی بخش ہے۔

امریکہ میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 18 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ امریکہ میں 21 لاکھ 62 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

برازیل امریکہ کے بعد 8 لاکھ سے زائد کورونا کیسز والا دوسرا ملک بن گیا ہے جہاں کورونا سے اموات کی تعداد 43 ہزار 700 سے زائد ہو گئی ہے جبکہ کیسزکی تعداد 8 لاکھ 67 ہزار سے تجاوزکرگئی ہے۔

روس میں کورونا سے اموات کی تعداد 7 ہزار سے تجاوزکرگئی۔ روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ 37 ہزار سے بڑھ گئی۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 41 ہزار 698 سے بڑھ گئی جبکہ دو لاکھ 95 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔

اٹلی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 34 ہزار 345 سے تجاوزکرگئی ہے جبکہ دو لاکھ37 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

بھارت میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 9 ہزار524 سے بڑھ گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 33 ہزار سے زیادہ ہو گئی۔

جرمنی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 8 ہزار870 سے تجاوزکرگئی ہے جبکہ مجموعی کیسزکی تعداد ایک لاکھ 87 ہزارسے تجاوز کرگئی ہے۔

پیرو میں میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 6 ہزار688 سے زائد جبکہ مجموعی کیسزکی تعداد دو لاکھ  29 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

ترکی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار807 سے زائد جبکہ مجموعی کیسزکی تعداد ایک لاکھ 78ہزار136 ہوگئی ہے۔

ایران میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 8 ہزار837 سے بڑھ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 87 ہزار سے تجاوزکرگئی۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 972 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 27 ہزار 308 تک جا پہنچی ہے۔