مشقوں کے دوران انسداد دہشت گردی کے حوالے سے مختلف ڈرلز اور مشقیں کی جائیں گی ۔فائل فوٹو
مشقوں کے دوران انسداد دہشت گردی کے حوالے سے مختلف ڈرلز اور مشقیں کی جائیں گی ۔فائل فوٹو

ایل اوسی پرپاک فوج کے مزید دستوں کی تعیناتی کی خبر جھوٹ ہے۔ ترجمان

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاہے کہ ایل اوسی پرپاک فوج کے مزید دستوں کی تعیناتی کے حوالے سے بھارتی میڈیاکی خبریں غلط ہیں ،چین کے اسکردو ایئر بیس کے میبنہ استعمال کی خبر بھی جھوٹی ہے ،بھارتی خبریں غیر ذمے دارانہ اور حقیقت سے دور ہیں ۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ایل اوسی پرپاک فوج کے مزید دستوں کی تعیناتی کے حوالے سے بھارتی میڈیاکی خبریں غلط ہیں ،بھارتی میڈیا کی گلگت بلتستان میں ایل او سی پر اضافی فوج کی تعیناتی کی خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں۔

آئی ایس پی آر کاکہنا ہے کہ چین اسکردو میں کوئی پاکستانی ایئربیس استعمال نہیں کررہا،بھارتی میڈیا کی ائیر بیس سے متعلق خبریں سچ سے کوسوں دور ہیں،بھارتی میڈیا غیرذمے دارانہ اور حقیقت سے ہٹ کررپورٹنگ کررہا ہے۔