امریکی نیوی کے بحری جہاز میں زوردار دھماکے کے بعدآگ لگ گئی،18 فوجیوں سمیت 21 افراد زخمی ہوگئے۔
واقعہ امریکی شہر سین ڈیاگو کے نیول بیس پر کھڑے جہاز میں پیش آیا جس کے بعد اس پر امدادی کارروائیوں کاآغازکیاگیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کے سان ڈی یاگو نیول بیس پر لنگر انداز بحری جہاز پر دھماکے کے بعد اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد دھویں کے بادل اٹھنے لگے۔
Large fire burning on Navy ship in San Diego pic.twitter.com/kJdaTGD5oK
— Press TV (@PressTV) July 12, 2020
حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں فوری طور پر شروع کر دی گئیں، درجنوں فائر فائٹرز نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق بحریہ کا جہاز بحری اڈے پر مرمت کے لیے لنگر انداز تھا۔جنگی جہاز پر160 کے قریب سیلرز موجود تھے جنہیں جہاز سے باہر نکال لیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہےجہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔