سپریم کورٹ نے شوگر انکوائری کمیشن رپورٹ عملدرآمدکیس میں حکومت کو شوگرملز کیخلاف کارروائی کی اجازت دیدی،عدالت نے سندھ ہائیکورٹ کا حکم امتناع خارج کرتے ہوئے ہائیکورٹس کومعاملے پرفیصلے کیلیے 3 ہفتے کی مہلت دیدی۔
سپریم کورٹ نے حکومت کوشوگرملزکیخلاف کارروائی کی اجازت دےدی،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ حکومت اورادارے قانون کے مطابق کارروائی کریں۔
وکیل شوگر ملز نے کہاکہ وزرابیان بازی کرکے میڈیاٹرائل کرتے ہیں،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ بیان بازی سیاسی معاملہ ہے،زیادہ مداخلت نہیں کر سکتے،عدالت نے رپورٹ پرحکومتی عہدیداروں کوبیان بازی سے بھی روک دیا ۔
سپریم کورٹ نے سندھ ہائیکورٹ کاحکم امتناع بھی خارج کردیا،عدالت عالیہ نے سندھ اوراسلام آبادہائیکورٹس کومعاملے پرفیصلے کیلیے 3 ہفتے کی مہلت دیدی، عدالت نے حکم دیتے ہوئے کہاکہ ہائیکورٹس 3 ہفتے میں معاملے پرفیصلہ کریں،کیس کی سماعت3 ہفتے کیلیے ملتوی کردی گئی ۔