چینی مزید 5 روپے مہنگی،90روپے فی کلو میں فروخت

پرائس کنٹرول کمیٹی کے مقررکردہ نرخ پر عمل درآمد نہ ہوسکا، شہری مہنگی چینی خریدنے پرمجبورہوگئے۔

               
July 20, 2020 · اہم خبریں, قومی
عدالت نے مشاورت کیلیے 15 منٹ کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔فائل فوٹو

عدالت نے مشاورت کیلیے 15 منٹ کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔فائل فوٹو

کوئٹہ میں چینی مزید 5 روپے مہنگی ہوکر 90 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگی۔پرائس کنٹرول کمیٹی کے مقررکردہ نرخ پر عمل درآمد نہ ہوسکا، شہری مہنگی چینی خریدنے پرمجبورہوگئے۔

کوئٹہ میں دکانداروں اور تاجروں کی من مانیاں جاری ہیں، جنہوں نے چینی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کردیا ہے۔اس بار چینی کی قیمت میں اکٹھے 5 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا، دکانداروں نے موقف اختیار کیا کہ انہیں ہول سیل میں چینی 86 روپے فی کلو مل رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مارکیٹ سے دکان تک لانے کا خرچ جوڑدیں توانہیں چینی 88 روپے فی کلو میں پڑتی ہے اورصرف 2 روپے منافع کے ساتھ 90 روپے فروخت کر رہے ہیں۔
دکانداروں نے موقف اختیارکیا کہ ایسے میں ہم کیا کریں؟ حکومت جو بھی فیصلے کرے مارکیٹ سروے کے بعد کرے تاکہ اس پر عمل درآمد بھی ممکن ہوسکے۔ان کا کہنا تھاکہ مہنگی چینی خرید کرکم قیمت پر فروخت نہیں کرسکتے۔