ویڈیو اسکینڈل کیس۔‏انسداد دہشتگردی کی دفعہ ختم کرنے کا حکم

جج ار شد ملک ویڈیو کیس دہشتگردی کا کیس نہیں بنتا۔عدالت

               
July 27, 2020 · اہم خبریں, قومی
سابق جج ارشد ملک کی اچانک موت کے سبب صورتحال تبدیل ہوگئی ہے۔فائل فوٹو

سابق جج ارشد ملک کی اچانک موت کے سبب صورتحال تبدیل ہوگئی ہے۔فائل فوٹو

‏جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت نے مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات خارج کر دیں۔

‏انسداد دہشتگردی عدالت نے دفعات ہٹانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے کہا کہ جج ار شد ملک ویڈیو کیس دہشتگردی کا کیس نہیں بنتا۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ 23 جولائی کو محفوظ کیا تھا۔