فائل فوٹو
فائل فوٹو

سرینا عیسیٰ نےدوسرے شوکاز نوٹس کا جواب بھی جمع کرا دیا

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ نے ایف بی آر کو دوسرے شوکاز نوٹس کا جواب بھی جمع کرا دیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ ایف بی آر حکام کے سامنے تیسری بار پیش ہوئیں اورایف بی آر کی جانب سے بھیجے گئے دوسرے شوکازنوٹس کا جواب جمع کروایا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ سرینا عیسیٰ نے اپنے جواب میں لندن میں خریدی جانے والی جائیداد کے ذرائع آمدن کی تفصیل سے وضاحت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق گریڈ 20 کے ان لینڈ ریوینیو کے افسر ذوالفقاراحمد کو کیس کی تحقیقات کی ذمے داری سونپی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ کمشنران لینڈ ریونیواورانٹرنیشنل ٹیکسز زون نے جسٹس فائزعیسیٰ کی اہلیہ کو گزشتہ ماہ نوٹس بھیجے تھے، ساتھ ہی بیٹی سحرعیسیٰ اور بیٹے ارسلان کو بھی شوکاز نوٹس بھیجے گئے تھے۔

ذرائع کاکہنا ہے نوٹسزکے بعد سرینا عیسیٰ نے ایف بی آرکے کمشنرانٹرنیشنل زون کو اپنا دوسرا تفصیلی تحریری جواب دے دیا ہے۔

خیال رہے کہ پہلے شوکاز نوٹس کا جواب سرینا عیسیٰ نے 9 جولائی کو جمع کرایا تھا، اس کے بعد 21 جولائی کو سرینا عیسی ٹیکس حکام کے سامنے پیش ہو کراپنے ٹیکس ریفرنس کی کاپی کا مطالبہ بھی کر چکی ہیں۔