ریاض: متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدے میں اہم کردار ادا کرنے والے صدر ٹرمپ کے مشیر خاص اور داماد جیرڈ کشنر سعودی عرب پہنچے جہاں انہوں نے ولی عہد سلمان بن محمد سے ملاقات کی۔
اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد پہلی کمرشل پرواز کے ذریعے ابوظہبی پہنچنے والے امریکی صدر کے مشیر اور ان کی بیٹی ایوانکا کے یہودی شوہر جیرڈ کشنر اماراتی شہزادوں سے ملاقات کے سعودی عرب پہنچے۔
سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان اور امریکی مشیر جیرڈ کشنر کے درمیان علاقائی استحکام، دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ علاوہ ازیں دونوں کے درمیان مشرق وسطیٰ میں امن، فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے مابین انصاف اور دیرپا امن تک پہنچنے کے لئے بات چیت دوبارہ شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
صدر ٹرمپ کے مشیر جیرڈ کشنر نے کہا کہ اسرائیل کی متحدہ عرب امارات کو پہلی براہ راست کمرشل پرواز کے لیے سعودی عرب کی جانب سے اپنی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت دینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں برادر ملک کا بہت احسان مند ہوں۔
شہزادہ فیصل نے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان امن معاہدے اور جیرڈ کشنر کی ولی عہد سلمان بن محمد سے ملاقات پر سعودی موقف سے میڈیا کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات فلسطینیوں کو اُن کے حقوق ملنے سے مشروط ہے اور اس سے قبل اسرائیل سے تعلقات بحال نہیں ہو سکتے۔