پانچ مختلف ذرائع سے یہ فنڈز مہیا کیے جائیں گے۔فائل فوٹو
پانچ مختلف ذرائع سے یہ فنڈز مہیا کیے جائیں گے۔فائل فوٹو

وزیر اعظم کراچی میں ایک ہزار ارب کے  پیکج کا اعلان کریں گے

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نجیب ہارون نے کہا ہے کہ وزیر اعظم  ہفتے کو کراچی میں ایک ہزار ارب کے  پیکج کا اعلان کریں گے۔

نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں ایک ہزار ارب روپے تین سال میں خرچ کیے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ پانچ مختلف ذرائع سے یہ فنڈز مہیا کیے جائیں گے جس میں سپریم کورٹ کے فنڈز، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ، عالمی ادارے اور ترقیاتی پروگرام بھی شامل ہو گا۔