بڑی مشکل ذمے داری ہے،فائل فوٹو
بڑی مشکل ذمے داری ہے،فائل فوٹو

صحافیوں نے عرض کیا توایڈمنسٹریٹرکراچی برا مان گئے

ایڈمنسٹریٹرکراچی افتخار شلوانی تعارفی پریس کانفرنس میں صحافیوں کے تیز سوالات برداشت نہ کرسکے اور پریس کانفرنس ادھوری چھوڑ کرچلے گئے۔

کل چارج سنبھالا آج میڈیا کو اپنا پلان بتانے کے لیے دفتر بلایا، صحافیوں نے سوالات شروع کیے تو افتخار شلوانی ناراض ہوگئے۔ پریس کانفرنس کی شروعات میں ہمت ہارگئے اور یہ جا وہ جا۔

مایوسی کا شکار شہریوں کا کہنا ہے کہ کراچی کے مسائل وہی حل کرسکتا ہے جو شہر کے ساتھ مخلص ہو۔

اس سے قبل ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شلوانی کا کہنا تھا کل سے عہدے کا چارج سبھالا ہے، بڑی مشکل ذمے داری ہے، اعتماد کرنے پراعلی حکام کا مشکور ہوں، اپنی ذمےداریاں احسن طریقے سے سرانجام دینے کی کوشیش کروں گا، کراچی کی بہتری کیلیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

افتخار شلوانی نے کہا میرا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، پروفیشنل سول سرونٹ کی حیثیت سے اپنا مکمل کردار ادا کرونگا، سڑک، فٹ پاتھ، اسٹریٹ لائٹس اور کچھ سڑکیں جنہیں بہتر بنانا ہے، جو میری ذمے داری ہے وہی کام کروں گا۔