لیاری کے علاقے کوئلہ گودام کے قریب دو منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی جس کے نتیجے میں 2افرادجاں بحق اور10 زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری کوئلہ گودام کے قریب رہائشی عمارت زمین بوس ہو گئی ، 2 منزلہ عمارت گرنے سے کئی افراد پھنس گئے ، عمارت گرنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں،عمارت کے ملبے سے 2 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ 10افراد کو زخمی حالت میں نکال لیاگیا جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
عمارت میں مزید لوگوں کے پھنسے ہونے کی اطلاعات ہیں جس پر ہیوی مشینری کو فوری طورپرطلب کرلیاگیا۔
واقعے کی اطلاع پر پولیس اور رینجرز کی نفری بھی پہنچ گئی ہیں جبکہ لاش اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
عمارت کے گرنے سے دیگر عمارتیں بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے، ساتھ ہی موجود عمارت کو لکڑیوں سے سہارا دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ کراچی میں چار روز کے اندر رہائشی عمارت گرنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔