افغان میڈیا کے مطابق قطر میں افغان حکومت اور طالبان کے وفود کی مشترکہ کمیٹی کا آج کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔
افغان امن کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ نے کہا کہ جنگ بندی تمام افغانیوں کا مطالبہ ہے اور ہمیں یقین ہے کہ دونوں وفود جنگ بندی پر بات چیت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ جنگ کے ذریعے فتح کا حصول ممکن نہیں تاہم مذاکرات سے دونوں فریق فاتح ہو سکتے ہیں اور امن مذاکرات کا آغاز ایک بہت ہی تاریخی اقدام ہے۔
عبداللہ عبداللہ نے کہا کہ مذاکرات سے تمام مسائل کو فوری حل نہیں کیا جاسکتا تاہم مذاکرات سے لوگ تشدد میں کمی کی توقع کر رہے ہیں۔
اس سے قبل سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گویترس کا کہنا تھا کہ تمام افغان رہنما اور بین الاقوامی برادری امن کو حقیقت بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔
امریکی مندوب برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ غیرملکی فوجیوں کے مکمل انخلا سے پہلے جامع جنگ بندی ہونی چاہیے۔