کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 8 ڈالر اضافے سے 1948 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 400 روپے اور 343 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
نتیجے میں ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 14 ہزار 400 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 98 ہزار 080 روپے ہوگئی۔
بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 9 ہزار روپے کم رہی۔
دریں اثنا فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1320 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت 1131 روپے 68 پیسے کی سطح پر مستحکم رہی۔