سعودی عرب:آرامکو تیل تنصیب پر ڈرون کا ملبہ گرنے سے دو افراد ہلاک، پاکستان شہری سمیت دو زخمی
واقعے میں دو غیر ملکی شہری ہلاک ہوئے، جن میں ایک فلپائنی اور ایک نیپالی شہری شامل ہیں
سعودی عرب:آرامکو تیل تنصیب پر ڈرون کا ملبہ گرنے سے دو افراد ہلاک، پاکستان شہری سمیت دو زخمی
سعودی وزارتِ توانائی اور سرکاری خبر رساں ادارے سعودی پریس ایجنسی کے مطابق بدھ 21 اکتوبر کی صبح شیبہ آئل فیلڈ کی ایک تنصیب کو نشانہ بنانے کی کوشش کرنے والے ڈرون کو فضائی دفاعی نظام نے فضا میں ہی تباہ کردیا۔
حکام کے مطابق واقعے کے نتیجے میں آئل فیلڈ میں کام کرنے والے ایک ٹھیکیدار کی گاڑی میں آگ لگ گئی۔ گاڑی تنصیب کی حدود سے باہر موجود تھی۔
سعودی وزارتِ توانائی کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک فلپائنی اور ایک نیپالی شہری شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں ایک پاکستانی اور ایک بھارتی شہری شامل ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے باوجود تیل کی پیداوار اور آئل فیلڈ کے دیگر آپریشنز متاثر نہیں ہوئے۔