مونس علوی نے کے الیکٹرک کو وفاق کی جانب سے مزید بجلی دینے پر وفاقی وزیر، وزیراعظم اور گورنرسندھ کے اقدامات پراظہار تشکر کیا
مونس علوی نے کے الیکٹرک کو وفاق کی جانب سے مزید بجلی دینے پر وفاقی وزیر، وزیراعظم اور گورنرسندھ کے اقدامات پراظہار تشکر کیا

ڈگیا کھوتی توں، غصہ کمہیار اتے:کے الیکٹرک عدالتی برہمی کا بدلہ عوام سے لینے لگی

کراچی: سپریم کورٹ آف پاکستان کے بار بار احکامات کے باوجود کے الیکٹرک نے شہر قائد بالخصوص مضافاتی علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ کردیا ہے۔
عدالت عظمیٰ میں کیس کی سماعت سے قبل کراچی کے مضافاتی علاقوں میں یومیہ سات سے آٹھ گھنٹے لوڈشیڈنگ شیڈول کے مطابق کی جاتی تھی لیکن عدالت کی جانب سے کے الیکٹرک کو غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی تنبیہہ کے بعد کے الیکٹرک انتظامیہ پہلے سے بھی زیادہ سرکش ہوگئی ہے اور وہی لوڈ شیڈنگ جو شیڈول کے مطابق کی جاتی تھی اب غیر اعلانیہ طور پر کی جانے لگی ہے صرف یہی نہیں بلکہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بھی دس سے بارہ گھنٹے کردیا گیا ہے۔
گرمی کے ستائے عوام نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ کے الیکٹرک کو اس کے حال پر چھوڑ دیں ورنہ کے الیکٹرک عوام کو کسی حال کا نہیں چھوڑے گی۔