مودی سرکارکے تمام تر ہتھکنڈوں کے باوجود کشمیری نوجوان سڑکوں پر نکل آئے۔فائل فوٹو
مودی سرکارکے تمام تر ہتھکنڈوں کے باوجود کشمیری نوجوان سڑکوں پر نکل آئے۔فائل فوٹو

مقبوضہ کشمیر بھارت فوج بے لگام۔ مزید 4 کشمیری شہید کر دیے

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا ظلم نہ رک سکا، مزید 4 کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا، دو روز میں شہدا کی تعداد 6 ہو گئی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے سرینگر کے علاقے بٹ مالو میں داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا اور گھر گھر تلاشی کے نام پر چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا جب کہ نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران قابض فوج نے 4 کشمیری نوجوانوں اور ایک 45 سالہ خاتون کو شہیدکردیا۔

قابض فوج نے سری نگر کے علاقے بٹ مالو میں سرچ آپریشن کی آڑ میں 45 سالہ خاتون سمیت مزید 4 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔ غاصب فورسزنے علاقے کو سیل کر کے گھر گھر تلاشی بھی لی۔

علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر دی گئی، ظالمانہ کارروائی کے خلاف کشمیریوں نے احتجاج کیا۔

بھارتی فورسز نے صبح تین بجے آپریشن شروع کیا، سوپور میں زیر حراست شہید کئے جانے والے نوجوان رضوان کے لواحقین کا احتجاج جاری ہے۔