وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے کارپوریٹ فراڈ اور منی لانڈرنگ کیس میں تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین اوران کے بیٹے علی ترین کو دوبارہ طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین کے بیٹے علی ترین کو30 ستمبر جبکہ جہانگیر ترین کو یکم اکتوبر کو طلب کیا ہے۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق کارپوریٹ فراڈ اور منی لانڈرنگ کیس پرایف آئی اے نے 100 سے زائد سوالات تیارکر رکھے ہیں جن کے جوابات ترین فیملی سے درکار ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل علی ترین کو 18ستمبر جبکہ جہانگیر ترین کو 19 ستمبرکو طلب کیا گیا تھا۔