کیپٹن صفدر مریم کی بات سن کرغصے میں آ گئے۔فائل فوٹو
کیپٹن صفدر مریم کی بات سن کرغصے میں آ گئے۔فائل فوٹو

مریم نواز کو زور دار’’مکا‘‘ لگ گیا

مریم نوازشریف آج صبح ایون فیلڈ ، العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس میں اپیلوں پر سماعت کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ پیش ہوئیں،اس موقع پر ن لیگ کے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد وہاں موجود تھی جن میں سے گزرکر ہی وہ عدالت پہنچیں اور واپس بھی گئیں تاہم اس دوران لوگوں کے مجمعے سے گزرتے ہوئے ان کے ساتھ نہایت افسوسناک واقعہ پیش آیا اورانہیں کندھے پر اپنے ہی گارڈ کا زور دار’’ مکا‘‘ لگ گیا ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پرایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے آسمانی رنگ کا لباس پہن رکھا ہے جبکہ ان کے ارد گرد لوگوں کی بڑی تعداد موجود ہے،گارڈز مسلسل لوگوں کو مریم نواز سے دور رکھنے کیلیے کوششیں کرتے رہے  جبکہ کیپٹن صفدر بھی اسی کام میں مصروف عمل تھے تاکہ مریم کو وہاں سے باحفاظت نکال سکیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ مریم نوازکا گارڈ کارکنوں کو پیچھے دھکیلنے کی کوشش کر رہاہے اوراس دوران وہ طاقت کا استعمال کرتے ہوئے کارکن کو اپنی کہنی مارکر پیچھے ہٹانے لگتے ہیں لیکن ان کا نشانہ چونک جاتا ہے اور ساتھ ہی کھڑی مریم نوازکو لگ جاتی ہے جس کے باعث وہ چیخ اٹھیں اورانہوں نے اپنا دائیاں کندھا پکڑلیا۔

مریم نواز کی آواز سن کرقریب ہی موجود کیپٹن صفدر تیزی سے اپنی اہلیہ کی جانب آتے ہیں اور پوچھتے ہیں کہ کیا ہواہے جس پر مریم نواز نے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ ” اس نے مجھے مارا ہے شکور صاحب نے “ ۔ کیپٹن صفدر مریم کی بات سن کرغصے میں آ گئے ۔ شکور نوازشریف کے محافظوں کے انچارج ہیں تاہم یہ سب غیرارادی طورپرہوتا دکھائی دیا ۔